الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے آج سہ پہر خبر دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 22,185 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 57 ہزار 35 ہے۔
آج صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع شہر دیر البلح کے علاقے الحکر میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کی۔ اس بمباری کے بعد متعدد شہداء اور زخمیوں کو الاقصی شہداء اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ